Tuesday, May 14, 2024

سوڈانی حکومت عمر البشیر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے پر رضا مند

سوڈانی حکومت عمر البشیر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے پر رضا مند
February 12, 2020
خرطوم ( 92 نیوز) سوڈانی حکومت سابق صدرعمر البشیر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے پر رضامند ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق عمر البشیر کو نسل کشی اور جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا ، سوڈانی حکومت نے فیصلہ دارفر کے باغیوں سے امن مذاکرات کے بعد کیا۔ عمر البشیر پر دارفر میں 3 لاکھ لوگوں کے قتل  عام کے حوالے سے الزامات ہیں۔