Sunday, May 19, 2024

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک فوج سے اختلافات پر مستعفی

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک فوج سے اختلافات پر مستعفی
January 3, 2022 ویب ڈیسک

خرطوم (92 نیوز) سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک فوج سے اختلافات پر مستعفی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ ہمدوک کا کہنا ہے فوج نے جمہوریت کی بحالی کیلئے وعدے پورے نہیں کئے، احتجاج کے دوران فوج کی فائرنگ سے متعدد افراد جان سے گئے۔

دوسری جانب امریکا نے سوڈانی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ سویلین حکمرانی کو یقینی بنائیں اور عبداللہ ہمدوک کے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین کے خلاف تشدد کا خاتمہ کریں، جس نے انتخابات کی جانب منتقلی کو غیر یقینی کی صورتحال میں ڈال دیا گیا ہے۔