Thursday, March 28, 2024

سوڈان کے فوجی حکمران اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار

سوڈان کے فوجی حکمران اپوزیشن کیساتھ مذاکرات  کیلئے تیار
May 1, 2019
سوڈان ( 92 نیوز) سوڈان کے فوجی حکمرانوں نے کہاہے کہ وہ ملک کے مستقبل کےحوالےسےحزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے مل بیٹھنے کوتیارہیں لیکن اب ملک میں کوئی بدامنی نہیں ہونی چاہئے۔ سوڈان کے فوجی کونسل کایہ بیان ملک کےمختلف علاقوں میں مظاہرین اورسکیورٹی فورسزکےدرمیان جھڑپوں اورمظاہرین کی جانب سےٹرینیں بندکرنےکی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

سوڈان کی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا

عبوری فوجی کونسل کےنائب سربراہ محمدحمدان نےکہا وہ بات چیت کیلئےتیارہیں ،لیکن اب مزیدکوئی طوائف الملوکی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین دھرناضرور جاری رکھیں لیکن ٹرین کاپہیّہ اور ایندھن کی فراہمی نہیں رکنی چاہئے۔سوڈانی عوام کامفاداسی میں ہے کہ بند سڑکیں کھولی جائیں۔ انہوں نے کہافوجی کونسل کاسابق نظام سےکوئی تعلق نہیں۔