Friday, April 19, 2024

سوڈان کے بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بن کمرہ اجلاس آج ہوگا

سوڈان کے بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بن کمرہ اجلاس آج ہوگا
June 4, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) برطانیہ اور جرمنی کی سوڈان کے بحران پر دی گئی درخواست  پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس بلانے کیلئے درخواست  سوڈان  کی سکیورٹی فورسز کے حزب اختلاف کے احتجاجی دھرنے پر اندھا دھند فائرنگ پر بحث کرنے کیلئے دی گئی۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں عمر البشیر کے بعد حکومت پر قابض فوجی کونسل کے خلاف فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنے دے کر بیٹھے مظاہرین پر ہونے والی فوج کی فائرنگ سے 30 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ سینٹرل کمیٹی آف سوڈان کا کہنا تھا کہ آرمی ہیڈ کوارٹر میں پیش آنے والے واقعے میں میں ہلاکتوں کی تعداد30 سے زائد ہوگئی ۔