Friday, March 29, 2024

سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ سابق صدر کی حکومت گرانے کے ایک دن بعدہی ‏مستعفی

سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ سابق صدر کی حکومت گرانے کے ایک دن بعدہی ‏مستعفی
April 13, 2019

سوڈان ( 92 نیوز) سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف سابق صدرعمر البشیر کی حکومت گرانے کے ایک دن بعد ہی  مستعفی ہوگئے، لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتاح عبدالرحمان برہان کو جانشین نامزد کردیا،انہوں نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

سوڈان  شدید سیاسی بحران کی لپیٹ میں آگیا ، وزیردفاع نے پہلے حکومت گرائی اور پھرخود بھی مستعفی ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ عوامی مظاہروں کے دوران کیا ہے۔مستعفی ہونےکے بعد  نیشنل میڈیا پر اپنے خطاب میں عود ابن عوف کاکہناتھاکہ اب لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتح عبدالرحمان برہان عبوری ملٹری کونسل کے سربراہ ہوں گے۔

سابق کونسل چیف نے ملٹری چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کمال عبدالماروف الماہی بشیر کو بھی اس کے عہدے سے فارغ کرنے کا حکم جاری کیا۔

سوڈانکے  سابق صدر عمر البشیر کو دو روزقبل فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے فارغ کیا گیا تھا۔