Wednesday, April 24, 2024

سوڈان کی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا

سوڈان کی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا
April 11, 2019

 خرطوم (92 نیوز) سوڈان کی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ عمر البشیر نے 1993میں حکومت سنبھالی تھی۔

 افریقی ملک سوڈان میں تین عشروں سے صدارت پر قابض عمر البشیر کے اقتدار کا سورج ڈوب گیا۔ فوج نے صدر سے استعفیٰ لے کر انھیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

 فوج نے ملکی امور چلانے کے لیے وزیر دفاع جنرل عوض بن عوف کی سربراہی میں عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے۔ کئی موجودہ اور سابق سرکاری حکام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 دارالحکومت خرطوم کے ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ فوجیوں کی بڑی تعداد اور بکتر بند گاڑیاں صدارتی محل کے اطراف تعینات ہیں۔

 صدر کے مستعفی ہونے کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد بڑے پیمانے پر جشن کا بھی آغاز کردیا گیا۔

 سوڈان میں کئی ہفتوں سے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری تھا۔ صدر نے فوج کو مظاہرین کو منتشر کرنے کا حکم دیا تھا جسے فوج نے ماننے سے انکار کردیا تھا۔