Friday, April 19, 2024

سوڈان میں کرفیو ختم ہونے کے باوجود مظاہرے جاری ‏

سوڈان میں کرفیو ختم ہونے کے باوجود مظاہرے جاری ‏
April 14, 2019

سوڈان ( 92 نیوز) سوڈان میں کرفیو ختم ہونے کے باوجود مظاہرے بدستور جاری ہیں، سوڈان  کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ عبدالفتح برہانی نےتمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کابھی اعلان کردیا۔

ادھرسعودی عرب نے سوڈان میں قائم کی گئی عبوری ملٹری کونسل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پہلےصدرعمر البشیرکو عہدے سے ہٹائے گئے ، اس کے بعد سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے استعفیٰ دیا ، کرفیو بھی ختم ہو گیا لیکن سوڈان  میں مظاہرے بدستور جاری ہیں ، شہریوں کا کہناہےکہ انہیں فوجی نہیں جمہوری حکومت چاہیے۔

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ عبدالفتح برہانی نےتمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کابھی اعلان کردیا۔

عبدالفتح برہانی  نےملک میں انسانی حقوق کی ضمانتوں سے متعلق قوانین کے نفاذ کا اعلان بھی کیا۔

انہوں  نے ایک مرتبہ پھر کہاہےکہ دو برس کے عرصے میں حکومت، ملک کے سویلین نمائندوں کے حوالے کر دی جائے گی۔

سعودی عرب نے سوڈان  میں قائم کی گئی عبوری ملٹری کونسل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے عبوری ملٹری کونسل کے ملک میں سیاسی استحکام لانےکیلئے مجوزہ اقدامات کی حمایت کر دی۔

سعودی عرب نےدوسری امداد کے ساتھ ساتھ گندم، ادویات اورپٹرولیم مصنوعات سوڈان فوری بھیجنے کا اعلان کر دیا۔