Thursday, March 28, 2024

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم عبداللہ ہمدوق کے گھر کا محاصرہ

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم عبداللہ ہمدوق کے گھر کا محاصرہ
October 25, 2021 ویب ڈیسک

خرطوم (92 نیوز) سوڈان میں فوجی بغاوت ہو گئی، فوج نے وزیراعظم عبداللہ ہمدوق کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق فوج نے متعدد وزراء کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔ گرفتار ہونے والوں میں وزیر مواصلات، خرطوم کے گورنراور خود مختاری کونسل کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ خرطوم ائیرپورٹ بند اور انٹرنیشنل فلائٹس معطل کر دی گئیں۔

دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی، مشتعل افراد کی جانب سے ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا۔ سوڈان کے جمہوریت پسند گروہوں نے حمایتیوں سے فوجی بغاوت کا مقابلہ کرنے کی استدعا کر دی۔