Thursday, April 18, 2024

سوڈان میں اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کی 2 بیٹیاں بھی شامل

سوڈان میں اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کی 2 بیٹیاں بھی شامل
January 22, 2021

پشاور (92 نیوز) سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں، اے ایس آئی صائمہ شریف اور پسماندہ ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی گل نساء سوڈان میں قیام امن میں مصروف ہیں۔

امن کے قیام کا مشن اندرون ملک ہو یا بیرون ملک، پاکستانی خواتین مردوں سے کسی طور پیچھے نہیں۔ خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایلیٹ لیڈی کمانڈو اقوام متحدہ کے امن مشن پر سوڈان پہنچ گئیں۔ گل نساء نے سیکنڈ لیفٹننٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے پسماندہ ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی گل نساء نے یو این امن مشن میں شمولیت کے لئے باقاعدہ تحریری ٹیسٹ، ڈرائیونگ، کمپیوٹر ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کی۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے دونوں خواتین اہلکاروں کا امن مشن کے لئے انتخاب کو قابل فخر قرار دیا۔

گل نساء اورصائمہ اشرف کا اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے انتخاب بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی اہلیت کا اعتراف ہے۔