Saturday, April 20, 2024

سوڈان اور اسرائیل کا امریکی تعاون سے تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے پر اتفاق

سوڈان اور اسرائیل کا امریکی تعاون سے تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے پر اتفاق
October 24, 2020
خرطوم (92 نیوز) سوڈان اور اسرائیل نے امریکا کی مدد سے تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے پر اتفاق کرلیا، یہ اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ کم از کم پانچ مزید عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیداران کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور عبوری کونسل کے سربراہ عبدالفتح البرہان سے فون کال کے دوران معاہدے پر اتفاق کیا۔ معاہدہ کروانے کیلئے صدرٹرمپ نے سوڈان کا نام دہشت گردی کو فروغ دینے والے ممالک کی امریکی حکومت کی فہرست سے نکالنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ تینوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ رہنماؤں نے سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے اور اپنی اقوام کے درمیان جنگ کی صورتحال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوڈان گزشتہ دو ماہ میں تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا ہے۔