Thursday, March 28, 2024

سوچا نہ تھا کہ یہ دن بھی آئیں گے جب مہان بھارت میں نام سے پہلے مذہب پوچھا جائیگا : عظیم نغمہ نگار گلزار

سوچا نہ تھا کہ یہ دن بھی آئیں گے جب مہان بھارت میں نام سے پہلے مذہب پوچھا جائیگا : عظیم نغمہ نگار گلزار
October 24, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)ندرت اور اچھوتے خیالات کے حامل عظیم بھارتی شاعرگلزار نے  بھارت میں بڑھتی  انتہا پسندی اور جنونیت پرسخت  تشویش کا اظہار کیا اور حکومت کی مسلسل  خاموشی پر وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے  ہاتھوں  لیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی بربریت  اور  انتہا پسندی نے گلزارکو  بھی رلا دیا ،ان کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا  نہ تھا  بھارت میں یہ دن بھی  آئیں گے  جب لوگ نام سے پہلے مذہب پوچھیں  گے  ۔ گلزار نے کہا انتہا پسند بے گناہوں کو  قتل  کر رہے ہیں  مسلمانوں اور دلتوں کو مارا جا رہا ہے بھارت  میں  آزادی  اظہار  نہیں بے یقینی ہے  خوف ہے  وہ ہور ہا ہے  جو دیکھا  نہ  سنا   لیکن  یہ  سب  نہیں  ہونا چاہئے ۔ عظیم نغمہ  نگار نے بھارتی  حکومت کو  تنقید کا نشانہ  بناتے  ہوئے کہا کہ انتہا پسند  رویوں کی ذمہ دار مودی حکومت ہےجس کی وجہ سے دانش وروں اور ادیبوں کا   احتجاجاً ایوارڈ واپس کرنا اچھا شگون نہیں  لیکن وہ سیاست نہیں  دل کی آواز پر عمل کر رہے ہیں۔