Saturday, April 20, 2024

سونے کی قیمتیں نان اسٹاپ پٹڑی پر چڑھ گئیں، فی تولہ ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز

سونے کی قیمتیں نان اسٹاپ پٹڑی پر چڑھ گئیں، فی تولہ ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز
July 24, 2020
کراچی (92 نیوز) سنہری دھات ہوئی پہنچ سے باہر، آؤٹ آف کنٹرول سونے کی قیمتیں نان اسٹاپ پٹڑی پر چڑھ گئیں۔ دس گرام سونا ایک لاکھ ایک ہزار 700 سے بھی تجاوز کر گیا، فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 700 کا ہو گیا۔ سونا ہزاروں سے لاکھوں کا کیوں ہوا۔؟ دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات کیا ؟ کورونا میں کرنسی کی بے قدری سے، سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا۔ چین اور امریکا کی سردجنگ بھی معاشی بے یقینی بھی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، تیل کی قیمتوں میں گراوٹ بھی سونے کی مانگ میں اضافے کی ایک اور وجہ ہے۔ کورونا سے معیشتیں سست روی کا شکار ہوئیں تو چین اور امریکا نے بھی اپنے سونے کے ذخائر بڑھائے، لوگوں کا رجحان ڈالر سے گولڈ کی طرف بڑھا۔ سونے کے ذخائر سے متعلق تازہ اعدادوشماری کے مطابق امریکا سب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک ہے، جرمنی دوسرے، اٹلی تیسرے ، فرانس چوتھے، روس پانچویں اور چین چھٹے نمبر پر رہے۔