Saturday, May 11, 2024

سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ 1 لاکھ 20 ہزار کا ہوگیا

سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ 1 لاکھ 20 ہزار کا ہوگیا
August 12, 2020
کراچی (92 نیوز) سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، 6 ہزار ایک سو روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 5229 روپے سستا، ایک لاکھ دو ہزار آٹھ سو اکیاسی روپے کا ہو گیا۔ سونے کو ریورس گیئر لگنے کے بعد سونے کی قیمت میں آج مسلسل تیسرے روز کمی دیکھی گئی ہے۔ تین روز میں سونا 12 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہوچکی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں آج 5 ہزار 229 روپے کی کمی ہوئی ہے، عالمی بازار میں سونا 55 ڈالر سستا، قیمت 1933 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 9500 روپے کم ہوئی، 10 گرام سونا 8144 روپے سستا ہوا۔ عالمی بازار میں سونا 117 ڈالر کمی سے 1933 ڈالر فی اونس ہوگیا۔