Monday, September 16, 2024

سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ اضافہ

سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ اضافہ
February 11, 2016
کراچی(92نیوز)سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے اضافہ ، فی تولہ سونا اڑتالیس ہزاور دو سو روپے کا ہوگیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا اڑتالیس ہزار دو سو روپے کا ہوگیاہے  جبکہ دس گرام سونے کے نرخ نو سو تینتالیس روپے بڑھ کر اکتالیس ہزار تین سو چودہ روپے کردیے گئے۔ قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ عالمی منڈیاں ہیں جہاں فی اونس سونے کی تجارت چوالیس ڈالر کے نمایاں اضافے سے بارہ سو ستائیس ڈالر ہوگئی ہے۔