Thursday, March 28, 2024

سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مصنوعی جیولری کے استعمال میں اضافہ

سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مصنوعی جیولری کے استعمال میں اضافہ
January 15, 2019
لاہور (92 نیوز) سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مصنوعی جیولری کے استعمال کا رججان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ شادی ہو یا کوئی بھی خوشی کا تہوار ۔ صنف نازک کے بناؤ سنگھار تیاری کا سب سے اہم جزو زیورات کو گردانا جاتا ہے لیکن ہائے رے مہنگائی کہ خواتین کو اپنی جبلت کی تسکین کے لیے اصل سونے چاندی کی بجائے مصنوعی زیورات کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ اب مہنگائی کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والی خواتین کا موقف ہے کہ اب سونے سے بہتر منصوعی زیورات ہیں جنکا انتخاب بھی قدرے آسان ہے کیونکہ جیسے کپڑے ہوں ویسی ہے زیوارت بآسانی اور کم قیمت پر دستیاب بھی ہوتے ہیں۔ دوسری طرف دوکاندار کہتے ہیں کہ مہنگائی بڑھنےسے مصنوعی جیولری کی مانگ بڑھی ہے ۔ خصوصا شادیوں کے موقع پر منصوعی جیولری  پہننے کا رواج زیادہ ہے۔ خواتین کے سولہ سنگار میں جیولری ایک اہم جزو ہے کسی بھی خاتون کی بنا جیولری تیاری نا مکمل ہے۔