Friday, March 29, 2024

سونک دی ہیج ہاگ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر قبضہ

سونک دی ہیج ہاگ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر قبضہ
February 24, 2020
لاس اینجلس (92 نیوز)ویڈیو گیمز کا مشہور کردارمسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر قابض رہا، اینی میٹڈ مووی سونک دی ہیج ہاگ  نے مزید 2 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کما لئے،فلم کی مجموعی کمائی 100 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ ویڈیو گیمز کا مشہور کردار سونک دی ہیج ہاگ  شائقین کو بھاگیا ، برق رفتار نیلی مخلوق نے فلم بینوں سے مزید  2 کروڑ 63 لاکھ ڈالر بٹور لئے، مزاح سے بھرپور فلم مسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔ [caption id="attachment_268714" align="alignnone" width="500"] دی کال آف دی وائلڈ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کما لئے[/caption] پالتو کتے کے اغوا کی داستان بھی شائقین کو خوب پسند آئی ، ایڈونچرسے بھرپور ہالی وڈ فلم دی کال آف دی وائلڈ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کما لئے، امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئی۔ [caption id="attachment_268715" align="alignnone" width="500"]birds of pray 2020 مووی برڈز آف پرے کا سیکوئیل باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود[/caption] سپرہیرو خواتین کی مقبولیت رواں ہفتے بھی برقرار رہی ، وارنر برادرز کی مووی برڈز آف پرے کا سیکوئیل باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے ، جس نے مزید 70 لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔