Wednesday, April 24, 2024

سونک دی ہیج ہاگ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ کرلیا

سونک دی ہیج ہاگ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ کرلیا
February 17, 2020
لاس اینجلس ( 92 نیوز) ویڈیو گیمز کا مشہور کردار آتے ہی چھا گیا ، اینی میٹڈ مووی سونک دی ہیج ہاگ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ کرلیا ، ننھی نیلی مخلوق نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف تین روز میں پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر سمیٹ لیے۔ ویڈیو گیمز کی دنیا کا مشہور کردار سونک دی ہیج ہاگ شائقین کو بھاگیا ، برق رفتار نیلی ننھی مخلوق صرف تین روز میں پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالرسمیٹ چکی ہے ، مزاح سے بھرپور فلم امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پربراجمان ہوگئی ہے۔ سپرہیرو خواتین بھی شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہیں ، وارنر برادرز کی مووی برڈز آف پرے کا نیا سیکوئیل باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آگیا،، جس نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔ تیسرا نمبر آتا ہے ہارر مووی فینٹیسی آئی لینڈ کا ،جس کی کہانی چھٹیاں منانے کیلئے خوبصورت جزیرے پر جانے والے دوستوں کی آپ بیتی پر مبنی ہے ، چودہ فروری کو ریلیز ہونے والے اس فلم نے صرف تین روز میں ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔