Friday, April 26, 2024

سونو نگم بھی بھارتی میڈیا کے خلاف بول اٹھے

سونو نگم بھی بھارتی میڈیا کے خلاف بول اٹھے
March 2, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم اشتعال انگیزی بھی بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ  اور اشتعال انگیزی کے خلاف بول اٹھے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی سے متعلق اشتعال انگیزی پر سونو نگم نے کہا کہ اچھے ملک میں رہنے والے لوگ تمیز سے رہتے ہیں مگر جو ہمارا میڈیا دکھا رہا ہے  وہ کسی مہذب معاشرے کی نہیں بلکہ بچگانہ باتیں لگتی ہیں ۔ سونو نگم نے کہا کہ ہمارا میڈیا اشتعال انگیزی پر مبنی ٹویٹس کر رہا ہے ، سامنے والے کو اشتعال میں مت لائیں ورنہ وہ جواب دے گا ۔ گلوکار نے  کہا میچ میں ابھی تو پہلی گیند کرائی گئی ہے اور ہمارا میڈیا  شور مچا رہا ہے کہ ہم جیت گئے، ہمارے میڈیا کو مزید سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ہمارامیڈیا بالکل بھی میچور نہیں ہے جب کہ ہمیں بھی اچھا انسان بننے کی ضرورت ہے۔