Wednesday, April 24, 2024

سونمیانی : فضائی مشقوں میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی مہارت کا شاندار مظاہرہ

سونمیانی : فضائی مشقوں میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی مہارت کا شاندار مظاہرہ
December 7, 2015
کراچی (92نیوز) سونمیانی میں پاک فضائیہ مشقوں میں پاکستان کی شان جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کی گھن گرج نے دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔ آٹھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمانوں کا سینہ چیرتے طیارے نے ہدف کو نشانہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جے ایف 17تھنڈر طیارے کو وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کی شان قرار دے دیا۔ برق رفتار طیارے نے فوجی مشقوں میں اپنی مہارت دکھا کر سب کو حیران کر ڈالا۔ جے ایف سیون ٹین تھنڈر طیارے نے ہدف کو قلیل مدت میں نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا جس پر شرکاءنے دل کھول کر داد دی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ دشمن کی دھجیاں اڑانے والے اس قومی طیارے کے پائلٹس نے فضا سے زمین میں مار کرنےوالے شارٹ رینج میزائلوں سے ہدف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا۔ جے ایف تھنڈر طیارے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس اور چین کی چینگ دو ایئر کرافٹ انڈسٹری گروپ کے اشتراک سے تیار کئے گئے ہیں جن کی حد رفتار 1960 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے جبکہ اس میں لیزر گائیڈڈ‘ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شارٹ اور لانگ رینج میزائل نصب ہیں۔