Thursday, April 25, 2024

سونف ، لونگ کا مزہ لینا ہوتو فلٹر نسوار ٹرائی کریں ،شاہد آفریدی

سونف ، لونگ کا مزہ لینا ہوتو فلٹر نسوار ٹرائی کریں ،شاہد آفریدی
September 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) بوم بوم آفریدی نے  نرالہ انداز میں   سوشل میڈیا پر چلنے والی فوٹیج پر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور جواب دیدیا ، شاہد آفریدی نے کہا کہ سونف اور لونگ کا مزہ لینا ہوتو آپ بھی فلٹر نسوار ٹرائی کریں۔ یوم دفاع کی تقریب میں کیا کھایا، کیا نہیں ، سوشل میڈٰیا کی فوٹیج پر بوم بوم آفریدی نے سب کچھ بتادیا ۔ صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کو سونف اور لونگ کا مزہ لینا ہوتو فلٹر نسوار ٹرائی کریں ۔ شاہد فریدی نے تعلیم کے فروغ کیلئے کراچی میں نجی تعلیمی ادارے کو 45 لاکھ کا عطیہ دیا اور ملکر کام کرنے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے۔