Friday, March 29, 2024

سونامی تخت لاہور سے ٹکراگیا،مینار پاکستان میں کھلاڑیوں کی آمد جاری

سونامی تخت لاہور سے ٹکراگیا،مینار پاکستان  میں کھلاڑیوں کی آمد جاری
April 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) سونامی تخت لاہور سے ٹکرا گیا ، تحریک انصاف نے ن لیگ کے گھر میں بڑا پاور شو سجا لیا ۔شیخ رشید،اسد عمر،شیریں مزاری،نعیم الحق اور ندیم افضل چن سمیت پارٹی قیادت جلسہ گاہ میں موجود  ہے ۔ مینارپاکستان میں کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور کے درو دیوار پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی پرچموں سے مزین  ہیں  جبکہ  جگہ جگہ بینرز اور فلیکسز آویزاں  ہیں ۔ کپتان نے آج سیاسی زندگی کے اہم ترین خطاب کرنے کا اعلان کر دیا جب کہ کھلاڑیوں کو اپنے کپتان کے خطاب کا بےتابی سے انتظار ہے ۔کھلاڑیوں نےثابت کردیالاہور ن لیگ کےہاتھ سےنکل رہاہے۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے 5 راستے بنائے گئے ہیں ۔ وی وی آئی پیز ،مرد  اور  خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ راستے بنائے جا رہے ہیں ۔ شرکا کی تین مقامات پر واک تھرو گیٹ سے سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ جلسہ گاہ کی اطراف میں عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہیں ۔