Saturday, April 27, 2024

سونا فی تولہ 54ہزار 200روپے کا ہوگیا

سونا فی تولہ 54ہزار 200روپے کا ہوگیا
December 14, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ڈالر کی کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 54ہزار 200 روپے ہو گئی جبکہ 257 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 46 ہزار 457 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 790 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔