Sunday, May 19, 2024

سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا
December 29, 2018
کراچی (92 نیوز) بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 800 روپے مہنگا ہو گیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ سونے کی 67200 روپے سے بڑھ کر 68000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57613 روپے سے بڑھ کر 58300 روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی  قیمت754.45روپے پرمستحکم ہو گئی۔