Friday, March 29, 2024

سونا 700 روپے مہنگا ہو کر 84100 روپے فی تولہ ہو گیا

سونا 700 روپے مہنگا ہو کر 84100 روپے فی تولہ ہو گیا
July 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آج سونا 700 روپے مہنگا ہو کر 84100 روپے فی تولہ ہو گیا۔ 10 گرام 72016 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی۔ 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ 32 ہزار 458 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ کاروبار کے دوران 4 ارب 37 کروڑ روپے مالیت کے 12 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ ادھر انٹر بینک میں ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا۔ ڈالر 17 پیسے اضافے سے 160 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔