Tuesday, May 7, 2024

سونا 2400 روپے فی تولہ سستا ہونے کے باوجود مارکیٹ گاہکوں کی راہ تکتی رہی

سونا 2400 روپے فی تولہ سستا ہونے کے باوجود مارکیٹ گاہکوں کی راہ تکتی رہی
December 31, 2015
کراچی (92نیوز) سال 2015ءمیں سونے کی قیمت میں چوبیس سو روپے فی تولہ کی کمی دیکھی گئی۔ قیمت میں کمی کے باوجود سونے کی خریداری عوام کی قوت خرید سے باہر رہی۔ تفصیلات کے مطابق سال دو ہزار پندرہ سونے کا کاروبار کرنے والوں کے لیے زیادہ فائدہ مند نہیں رہا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں چوبیس سو روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جنوری 2015ءمیں سونے کی فی تولہ قیمت چھیالیس ہزار آٹھ سو روپے تھی جو سال کے آخر میں چوالیس ہزار تین سو پچاس روپے پر آ گئی۔ گولڈ پرائس میں کمی کے باوجود سونا عوام کی قوت خرید سے باہر ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے لوگ صرف شادی بیاہ کے موقع پر ہی سونے کی خریداری کو پسند کرتے ہیں۔