Wednesday, April 24, 2024

سولہ پاکستانیوں کی 9سال سے اسرائیل کی قید میں ہونے کی اطلاعات

سولہ پاکستانیوں کی 9سال سے اسرائیل کی قید میں ہونے کی اطلاعات
September 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) 16پاکستانی شہریوں کے 2009 سے اسرائیل کی قید میں ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ان تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات اور مردان سے ہے۔ اسرائیل میں قید 16 پاکستانی افراد بحری جہاز ایم وی ڈینی ایف ٹو پر سوارتھے جسے  2009میں لبنان اور اسرائیل کی درمیانی سمندری حدود میں حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں تمام افراد لا پتہ ہو گئے تھے ، مگر اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ تمام افراد 9برس سے اسرائیل کی قیدمیں ہیں ۔