Tuesday, April 30, 2024

سولہ سال تک بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس

سولہ سال تک بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس
October 16, 2015
لاہور(92نیوز)ٌلاہور ہائیکورٹ نے سولہ سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کونوٹس جاری کردیئے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے درخواست پر سماعت کی،وطن پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر ظفراللہ خان نے دلائل میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل پچیس اے کے تحت مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے بجائے میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر پیسہ خرچ کررہی ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے یہ بھی اعتراض اٹھایا کہ مسابقتی کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ درخواست گزارکے وکیل نے استدعا کی کہ سولہ سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جائیں ۔