Saturday, May 11, 2024

سولرپارک کی ٹرانسمیشن لائن نصب کرنےکےمنصوبے کا معاہدہ

سولرپارک کی ٹرانسمیشن لائن نصب کرنےکےمنصوبے کا معاہدہ
April 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)این ٹی ڈی سی  اور چین کی کمپنی کے درمیان قائداعظم سولر پارک ٹرانسمیشن لائن نصب  کرنےکا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب  مری میں ہوئی  وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف  بھی اس موقع پر موجود تھے  ۔ معاہدے کے تحت  چینی کمپنی  قائد اعظم سولر پارک سے  نو سو میگاواٹ   ٹرانسمشن لائن کوتوسیع دےگی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  بجلی  کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ٹرانس مشن سسٹم کو بہتر بنانا بھی اہم ہےاورٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائیگا۔