Friday, April 26, 2024

سولرایمپلس پینسلوانیا لینڈ کر گیا

سولرایمپلس پینسلوانیا لینڈ کر گیا
May 26, 2016
لاہور(ویب ڈٰیسک)دنیا کے گرد چکر مکمل کرنے کےلئے اڑنے والا سولرایمپلس  طیارہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں لینڈ کرگیا ۔ تفصیلات کےمطابق شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز ،،سولر ایمپلیس جو کچھ عرصہ قبل دنیا کے چکر لگانے نکلا تھا آج اس نے امریکی ریاست پینسلوانیا میں لینڈنگ کی ہے ۔ طیارے نے سترہ گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد یہاں لینڈنگ کی ۔ واضح رہے کہ سولرایمپلس نے اوہائیو کے شہر ڈیٹن سے  پرواز شروع کی تھی۔