Thursday, March 28, 2024

سولرایمپلس ٹو میانمر سےچین روانہ

سولرایمپلس ٹو میانمر سےچین روانہ
March 30, 2015
منڈالے(ویب ڈیسک)شمسی توانائی سے چلنے والا ہوائی جہاز سولر ایمپلس ٹو اپنے سفر کے دوسرے مرحلے میں میانمر سے چین روانہ ہوگیا۔ شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز '' سولر ایمپلس ٹو '' نے ابوظہبی سے سفر شروع کیا تھا اوربھارت کے راستے میانمر پہنچا تھا۔ اب جہازمنڈالے سے چین کے سفر پر ہے، سولر امپلس ٹو نے دنیا کے سفر کے لیے تین مارچ کو پہلی اڑان بھری تھی ۔ اسے پانچ ماہ میں پینتیس ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرکے واپس ابوظہبی پہنچنا ہے۔ جہاز کے پروں پر نصب سترہ ہزار سولر سیلز اسے توانائی فراہم کرتے ہیں ۔ سولر امپلس ٹو رات کو بھی پرواز کر سکتا ہے۔ جہاز میں دو پائلٹ موجود ہیں جو وقفے وقفے سے جہاز چلاتے ہیں۔ پائلٹ کا کہنا ہے اگر موسم ٹھیک رہا تو وہ انیس گھنٹے میں چین کی فضائی حدود میں داخل ہوجائیں گے۔