Monday, May 6, 2024

سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں 32 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں 32 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
August 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں منی لانڈرنگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔ سولر پینلز اور سولر انورٹرز کی درآمد کی آڑ میں ایک سال کے دوران 32 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، نیب نے تحقیقات شروع کر دی۔ سولر پینل پر ڈیوٹی کی چھوٹ کے باعث اوورانوائسنگ کے ذریعے سالانہ 300 ملین ڈالر بھی مختلف ممالک میں منتقل کیے جانے کا بھی انکشاف ہو ہے۔ غیرمعیاری سولر پینل اور غیر متعلقہ سولر آلات درامد کرنے سے قومی خزانے کو بھی 38 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ پاک سولر ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ، نیب سمیت متعلقہ اداروں کا دروزاہ کھٹکھا دیا۔ پاکستان کسٹمز امپورٹ نے بھی منی شمسی آلات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی تصدیق کر دی۔