Friday, April 19, 2024

 سولر منصوبے کا آغاز پاکستانی ایوان کو دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل

 سولر منصوبے کا آغاز پاکستانی ایوان کو دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل
April 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے چین کے تعاون سے سولر پاور منصوبے کا آغاز کر کےدنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سولر پاور منصوبے پر اٹھائیس کروڑ روپے لاگت آئے گی،منصوبہ تیس دسمبر 2015 تک مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اور پارلیمنٹ ہائوس کو سالانہ تین کروڑ روپے بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو گی،مستقبل میں منصوبے کی صلاحیت بڑھا کر بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہتے ہیں دوسرے سرکاری ادارے بھی ان کے نقش قدم پر چلیں تو توانائی بحران کم کر کے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سولر پاور منصوبہ ترقی کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر دوست ممالک سے آسان شرائط پر توانائی کے منصوبے شرع کرائے تو نہ صرف بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ معاشی ترقی بھی ہمارے قدم چومے گی۔