Saturday, May 11, 2024

سولر اور ونڈ انرجی پاور پلانٹس پیداواری لائسنس سے مستثنیٰ قرار

سولر اور ونڈ انرجی پاور پلانٹس پیداواری لائسنس سے مستثنیٰ قرار
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی کی پیداوار کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ کرلیا، سولر اور ونڈ انرجی پاور پلانٹس کو پیداواری لائسنس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

25 کلو واٹ تک کے ونڈ اور سولر پاور پلانٹس کو نیپرا سے جنریشن لائسنس کی ضرورت نہیں ہو گی۔ 25 کلو واٹ تک کے پاور پلانٹس براہ راست تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی فروخت کر سکتے ہیں۔

تقسیم کار کمپنیوں کو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی فروخت کی جا سکے گی، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔