Saturday, May 18, 2024

سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے چل بسے

سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے چل بسے
December 6, 2017

مٹھی ( 92 نیوز ) تھر میں بھوک اور موت کا رقص جاری ہے جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے شکار دو اور بچے دم توڑ گئے ۔
تھر میں تین ماہ میں غذائی قلت کے شکار 106 بچے اب تک دم توڑ چکے ہیں ۔ جبکہ ماضی میں بچوں کی اموات کی ایک طویل فہرست موجود ہے ۔
غذائی قلت کے باعث سینکڑوں بچوں کی اموات کے باوجود صوبائی اور وفاقی حکومتیں حالات پر قابو پانے کیلئے ٹھوس قدم نہیں اٹھا پائیں ۔