Friday, March 29, 2024

سول ڈیفنس کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان کینٹ میں تقریب

سول ڈیفنس کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان کینٹ میں تقریب
March 6, 2015
ملتان (ویب ڈیسک )محکمہ سول ڈیفنس کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان کینٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں دہشتگردوں سے نمٹنے کےلئے مختلف عملی مظاہرے کیے گئے ۔   محکمہ سول ڈیفنس کے عالمی دن کی مناسبت سے ملتان کینٹ بازار میں تقریب منعقد کی گئ جس میں محکمہ سول ڈیفنس کے علاوہ ریسکیو 1122  فائربریگیڈ اور کنٹونمنٹ انتظامیہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے ،  خودکش حملہ میں ہلاکتوں کے بعد زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ آگ بجھانے کے عملی مظاہرے  بھی کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افیسر رانا طارق نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس سے اظہار یکجتہی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کےعملی مظاہرے کو دیکھنے کےلئے لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد ملک کےلئے خوش آئندہے ، ملتان کینٹ بازار میں دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں کو شہریوں نے  بھی خوش آئند قرار دیا ہے لوگوں کا کہناتھا اس طرح کے عملی مظاہروں سے دہشتگردوں کا وہ ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ۔