Monday, September 16, 2024

سول سوسائٹی کےنمائندہ وفد کا لاہورگیریژن کا دورہ ،کورکمانڈرکی پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں سےمتعلق بریفنگ

سول سوسائٹی کےنمائندہ وفد کا لاہورگیریژن کا دورہ ،کورکمانڈرکی پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں سےمتعلق بریفنگ
February 7, 2017
لاہور(92نیوز)سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے شہریوں کو پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں پر بریفنگ دی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سول سوسائٹی کے ایک نمائندہ وفد نے لاہور چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ شہریوں پر مشتمل وفد نے لاہور چھاؤنی میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد سول سوسائٹی کو فوجی زندگی سے متعارف کرانا تھا، کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی نے وفد کے ارکان کو پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں پر برینفگ دی۔ شہریوں نے کوئیک ریسپانس فورس کی جنگی مشقوں، فائرنگ اور اسلحہ چلانے کی مشق بھی دیکھی۔ دورے کا مقصد سول سوسائٹی کے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کو مزید بڑھانا تھا، وفد ارکان نے قصور میں گنڈا سنگھ والا سرحد پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت اور وطن کے دفاع کیلئے ان کے حوصلے اور جذبے کی تعریف کی۔