Wednesday, May 8, 2024

سول ایوی ایشین اتھارٹی نے پی آئی اے کے لمبے روٹ پر رعایتی چھوٹ ختم کر دی

سول ایوی ایشین اتھارٹی نے پی آئی اے کے لمبے روٹ پر رعایتی چھوٹ ختم کر دی
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سول ایوی ایشین اتھارٹی نے پی آئی اے کے لانگ روٹ پروازوں پر دی جانے والی  رعایتی چھوٹ ختم کردی، پی آئی اے کے خصوصی پروازوں پر کاک پٹ اور کیبن کریو اپ اینڈ ڈاؤن پروازیں کرتے تھے۔

سول ایوی ایشین اتھارٹی کے مطابق مسلسل ڈیوٹیوں کی وجہ سے عملے کو آرام نہیں مل پاتا تھا ۔  حکام کی جانب سے اقدام مبینہ طور پر  طیارہ حادثہ کے بعد  سے کیا گیا۔

 پروازوں پر عملے کو اضافی ڈیوٹیاں کروانے کی رعایت ختم کردی گئی ،  پی آئی اے کو دی گئی چھوٹ کے خاتمے کے حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈر کیپٹن ایس ایم رفت اللہ نے آرڈر جاری کیے۔

 پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کی چھوٹ ختم ہونے کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا،، پی آئی اے کے چیف پائلٹ شیڈولنگ کیپٹن عمر اخترنےسی اے اے احکامات پر عمل کےحوالے سے احکامات جاری کئے ۔

سی اے اے نے کورونا وائرس کی وجہ خصوصی پروازوں پر رعایت دی تھی۔