Monday, May 6, 2024

سول ایوی ایشن کی پالیسی کے خلاف انڈس ایئرکی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے منظور

سول ایوی ایشن کی پالیسی کے خلاف انڈس ایئرکی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے منظور
May 7, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کی پالیسی کے خلاف انڈس ائر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتےہوئے وفاق اور سول ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ایئر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ  نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت نجی ائرلائنز کے ادا شدہ سرمائے کی حد سوملین سے بڑھاکر پانچ سوملین کردی گئی۔ سول ایوی ایشن پالیسی کے تحت نجی ائرلائنز کو دوسال میں بارہ سال سے زائد پرانے طیاروں کو تبدیل کرنے کا کہاگیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نئے طیاروں کا حصول بہت مہنگا ہے نجی ائرلائنز یہ مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت جہاز کے کرایوں میں چارگنا اضافہ ہوجائے گا جو مسافروں کے لیے شدید مالی پریشانی کا باعث بنے گا۔