Friday, April 26, 2024

سول ایوی ایشن کو تقسیم کرنیکا معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہوگا، ڈی جی سی اے اے

سول ایوی ایشن کو تقسیم کرنیکا معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہوگا، ڈی جی سی اے اے
July 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈی جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنےکا معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنےسےمتعلق اجلاس ہوا ، اجلاس کےاہم فیصلےسامنےآگئے ۔ سول ایوایشن کو دوحصوں میں تقسیم  کرنےسےمتعلق معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہوگا، حکومتی اجلاسوں میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو شامل کیا جائے گا۔دو نئے محکمے بنانے اور ملازمین کے سروس اسٹرکچر پر بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ کورونا کے باعث آمدنی کی مد میں 30 ارب روپے کا خسارہ ہواہے ، یہ فیصلہ بھی ہوا کہ گروپ 7 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو ترقی کے لیے ڈی پی سی عید کے بعد بلائی جائے گی۔

عیدالاضحی کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے جائزہ اجلاس بھی کیاجائےگا ، سی اے اے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سی اے اے فائونڈیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔