Sunday, September 8, 2024

سول ایوی ایشن  کا پی آئی اے کی پروازمیں  اے سی خراب ہونے کا نوٹس

سول ایوی ایشن  کا پی آئی اے کی پروازمیں  اے سی خراب ہونے کا نوٹس
August 8, 2015
کراچی(92نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اےکی پرواز پی کے 319میں اے سی خراب ہونے کا نوٹس لے لیا  سات اگست کو اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز کے اے سی خراب ہونے سے متعدد مسافر بیہوش اور ایک کو دل کا دورہ پڑ گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق  سات اگست کی رات اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 319کے اے سی خراب ہوگئے تھے اور پرواز ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک تاخیر کا شکارہی۔ جس سے متعدد مسافر بیہوش ہو گئے جبکہ ایک مسافر کو دل کا دورہ بھی پڑا ،،سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں پی آئی اے سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو دئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں  طیارے کا او کے ٹو گو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرینگےسول ایوی ایشن نے پی آئی  اےکو طیارے کی اے سی وین بھی فوری ٹھیک کروانے کی ہدایت کی ہے۔