Friday, April 26, 2024

سول ایوی ایشن نےشاہین ایئرلائن کو بنا لائسنس آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دے دی

سول ایوی ایشن نےشاہین ایئرلائن کو بنا لائسنس آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دے دی
June 2, 2016
کراچی(92نیوز)سول ایوی ایشن نے شاہین ایئرلائن کو بنا لائسنس آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دے دی شاہین ایئرلائن کا لائسنس سروسز پر شدید تحفظات کی بنا پر ختم کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق شہری  ہوا بازی کی تاریخ میں سول ایوی ایشن نے ایک اور کارنامہ رقم کردیا اور شاہین ایئرلائن کو بنا لائسنس ہی فضائی سروسز جاری رکھنے کی اجازت دے ڈالی۔ شاہین ایئرلائن کا لائسنس گزشتہ سال انتیس دسمبر کو ختم ہوا تھا  ۔ آپریشن کی بدنظمی دورکرنے کی شرط پراسے 120روز کا عبوری لائسنس دیا گیا ۔ عبوری لائسنس کی مدت بھی انتیس اپریل کو اختتام پذیر ہوئی ۔ لیکن شاہین ایئر لائن پر جیسے کوئی فرق ہی نہ پڑا   تاہم ایئر لائن کی سروسز استعمال کرنے والوں مسافروں پر ضرو ر فرق پڑے گا کیوں کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں انہیں کچھ نہیں ملنے والا   کیوں کہ لائسنس ختم ہونے کی وجہ سے پروازوں کاانشورنس کور ختم ہوچکاہے ۔  سول ایوی ایشن نے لائسنس کی تجدیدکےلیے فائل ایوی ایشن ڈویژن بھیج رکھی ۔