Saturday, April 27, 2024

سول ایوی ایشن نے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے

سول ایوی ایشن نے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے
June 4, 2020
کراچی (92 نیوز) سول ایوی ایشن حکام نے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کے بجائے گھر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کے سیمپل لیے جائیں گے، پرواز کی آمد سے قبل جہاز میں جراثیم کش سپرے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، متعلقہ ایئرلائن پر مسافروں اور عملے کو ماسک اور دستانے فراہم کرنا لازمی قرار دیدیا گیا۔ مسافروں کو ہر گھنٹے بعد سینی ٹائزر دیا جائے گا، فلائٹ کے دوران جسم کا درجہ حرارت بڑھنے پرمسافر کو آئسولیٹ کیا جا سکتا ہے۔