Thursday, May 2, 2024

سول ایوی ایشن نے 12 پائلٹوں کے لائسنس معطل کر دئیے

سول ایوی ایشن نے 12 پائلٹوں کے لائسنس معطل کر دئیے
January 10, 2019
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کے پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کے بعد مشکوک اے ٹی پی لائسنس کا بھی انکشاف ہوا جس کے بعد سول ایوی ایشن نے 12 پائلٹوں کےلائسنس معطل کر دئیے۔ سی اے اے حکام کے مطابق پائلٹوں کے ائیر لائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس کے امتحانات میں بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔ پائلٹوں کو فوری طور پر اوریجنل اے ٹی پی ایل لائسنس جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ سی اے اے حکام کے مطابق جب تک پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق نہیں ہو جاتی ، تب تک انہیں ہوائی جہاز  اڑانے  کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی ڈگریوں کے حامل تمام پائلٹس کے لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے جعلی سرٹیفیکیٹس کے حامل تمام کیبن کریو کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے اور کہا جن پائلیٹس نے اب تک اپنی ڈگریاں سی اے اے میں جمع نہیں کروائیں ان کے لائسنس بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔