Thursday, March 28, 2024

سول ایوی ایشن میں تین برس سے مستقل ڈی جی کا تقرر نہ ہو سکا

سول ایوی ایشن میں تین برس سے مستقل ڈی جی کا تقرر نہ ہو سکا
July 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سول ایوی ایشن میں تین برس سے مستقل ڈی جی کا تقرر نہیں ہوسکا  ، حکومت نے سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کو  تین ماہ کے لیے مزید قائم مقام ڈی جی سی اے اے مقرر کردیا۔

سول ایوی ایشن میں تین برس سے مستقل ڈی جی کا تقرر نہیں کیاگیا ، حکومت نے ایک بار پھر  سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کو تین ماہ کے لیےقائم مقام ڈی جی سی اے اے کا اضافہ چارج دے دیا۔

حسن ناصر جامی کےپاس 17 جون سے 16 ستمبر 2020 تک ڈی جی سی اے اے کا چارج بھی رہے گا۔

نوٹی فیکشن کےمطابق نئے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی یا سی اے اے کو ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز میں تقسیم ہونے تک ڈی جی سی اے اے کا چارج سیکریٹری ایوی ایشن کے پاس ہوگا۔