سول ایوی ایشن افسر نے رضاکارانہ طور پر مبینہ کرپشن کی نشاندہی کردی
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم رنگ دکھانے لگی، سول ایوی ایشن افسرنے رضاکارانہ طور پر مبینہ کرپشن کی نشاندہی کردی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر افرادی قوت کی خدمات کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، افسر نے ایک ارب روپے کی مبینہ بے ضابطگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی کرپشن کی نشاندہی کرنے والے افراد کیلئے 20 فیصد انعام کا قانون بنانے کا اعلان کیا تھا۔