Saturday, April 20, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے اچانک پرواز منسوخی کا نوٹس

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے اچانک پرواز منسوخی کا نوٹس
July 2, 2021

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹونیوز بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے اچانک پرواز منسوخی کا نوٹس لے لیا۔

92 نیوز خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گیا۔ 92 نیوز نے غیرملکی ایئرلائنز کے پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا معاملہ اٹھایا تو حکومتی مشینری حرکت میں آّئی۔ وزیر ہوا بازی کی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے فوری طور پر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

قومی ائیرلائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات کو حتمی شمل دے دی۔ دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777 پروازیں لگا دی گئیں جبکہ مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائے جانے کا بھی منصوبہ بن گیا۔ بحرین کے لیے ائیر بس جہازوں کی جگہ بوئنگ 777 متبادل پرواز کے طور پر استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت صرف ریوینو کمانے کیلئے ٹکٹیں فروخت کیں اور پاکستان میں مقررہ حد کے بعد اجازت نامے نہ ملنے پر بکنگ والی پروازیں منسوخ کر دیں۔ قطر اور ترکی کی ائیرلائنز نے پاکستانی شہریوں کے ٹکٹ خریدنے کے باوجود پروازیں منسوخ کر دیں۔ 36000 پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظر ہیں جب کہ ترکی میں مزید 12000 پاکستانی بھی وطن واپس آنے کیلئے انتظار میں ہیں۔