Friday, April 19, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کے اطراف عمارتیں خطرناک قرار دیدیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کے اطراف عمارتیں خطرناک قرار دیدیں
June 19, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور کے بعد کراچی میں بھی ائیرپورٹ کے اطراف میں عمارتوں کو طیاروں کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے، متعلقہ حکومتی اداروں کو اپنے  تحفظات سے تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور کے بعد کراچی میں بھی ائر پورٹ کے اطراف بلند عمارتوں کو طیاروں کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا۔ سی اے اے نے اپنے مراسلے میں کہا  ہے ائیرپورٹ کے گرد پندرہ کلومیٹر علاقے میں جابجا غیر قانونی تعمیراتہیں اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ائیرپورٹ کے اطراف میں غیرقانونی عمارتیں نیشنل ائیر فیلڈ کلیئرنس پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے اپنے مراسلہ میں کہا نیشنل ائیرفیلڈ کلیئرنس پالیسی کی خلاف ورزی بھی 22 مئی کو ہونے سانحے کی ایک وجہ ہے جبکہ ائیرپورٹ ایروڈروم، رن وے کے ٹیک آف اور اپروچ ایریا کے گرد غیر قانونی تعمیرات بھی مزید خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے خبر دار کیا ہے ائیرپورٹ کے اردگرد جابجا بڑے بل بورڈ ، ٹیلی فون اینٹینا اور عمارتیں خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہیں لہذا فوری ایکشن لینا ضروری ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ ، اسٹیشن کمانڈرز فیصل بیس، ملیر کینٹ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی کے ڈی اے، ٹیلی کمیونیکیشن، سی ای او کنٹونمنٹ اور سیکرٹری ڈی ایچ اے کو مراسلے بھیجے گئے ہیں۔