Friday, April 26, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشتبہ لائسنس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کیلئے اجازت طلب کرلی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشتبہ لائسنس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کیلئے اجازت طلب کرلی
July 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عدالتی ہدایت پر جعلی اور مشتبہ لائسنس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے لئے اجازت طلب کرلی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کی محکمانہ تحقیقات میں مبینہ طور پر ادارے کے  شعبہ آئی ٹی کے ملوث ہونے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،  سی اے اے اتھارٹی کی لائسنس برانچ سے وابستہ افسران کے بھی مشتبہ لائسنس اسکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاملہ مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔