Friday, May 3, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں پر مزید ٹیکس لگادیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں پر مزید ٹیکس لگادیا
July 30, 2015
کراچی(92نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کے لیے مختلف ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نئے ٹیرف کے مطابق فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے تین ہزار روپےاکانومی کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے ڈیڑھ ہزار روپے، اندرونِ ملک سفر کرنے والوں سے پانچ سو روپے وصول کیے جائیں گے۔ گورنمنٹ ائیر پورٹ ٹیکس بیس روپے فی مسافر اس کے علاوہ ہوگا اس کے علاوہ تمام بین الاقوامی مسافروں سے سیکیورٹی ٹیکس ایک ہزار رتیس روپے اور اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ایک سو روپے مزید وصول کیے جائیں گے جبکہ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں سے دو ہزار روپے وصول کیے جائیں گے ۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں سے لینڈنگ چارجز کی مد میں بھی پچیس فیصد اضافہ کیا ہے ۔ فضائی کمپنیاں یہ اضافہ شدہ چارجز آئندہ موسمِ سرما سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور او ر بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں مصروف ترین اوقات میں لینڈنگ کی صورت میں ادا کریں گی۔