Thursday, April 25, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے نئے ضوابط جاری کر دیے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے نئے ضوابط جاری کر دیے
October 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے نئے ضوابط جاری کر دئیے ،  20 نکاتی قواعد و ضوابط 6 اکتوبر سے 31 دسمبر تک کیلئے لاگو کیے گئے ہیں ، جس کے تحت مسافروں کےسوا کسی کو بھی پارکنگ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مسافروں کو ماسک کے بغیر ٹرمینل بلڈنگ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مسافر ٹرمینل بلڈنگ میں کوئی شخص بغیر ماسک داخل نہیں ہوسکے گا ۔ بورڈنگ برج،  ڈیپارچر لاؤنج میں سماجی فاصلہ یقینی بنانا ایئرپورٹ منیجر کی ذمہ داری ہوگی، ایئر لائنز بریفنگ کاؤنٹر ہر مسافرکو سینیٹائزر فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور تمام مسافر وعملہ  دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پرعملدرآمد کے پابند ہونگے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، مسافروں کی بورڈنگ سے پہلےجہاز کو ایس او پیز کے مطابق ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا ، ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی ، کیبن کریو مسافروں کو ہرگھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔

قواعد و ضوابط میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز پر سوار ہو نے اور اترتے وقت  سماجی فاصلے ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔